19
کوٹ ادو: پولیس چھاپے کے دوران خواتین سے مبینہ بدسلوکی کے الزام پر انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق، خواتین کی جانب سے بدسلوکی کا الزام سامنے آنے پر ڈی پی او ڈاکٹر رضوان نے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی ثابت ہوئی تو مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایک متاثرہ لڑکی نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے اس کے والد کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں اسے، اس کی2 بہنوں اور والدہ کو گھسیٹا گیا اور بدسلوکی کی گئی۔
پولیس کے مطابق، 2 مارچ کو اشتہاری ملزم رفیق چاکرانی کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا، تاہم ملزم عبوری ضمانت پر تھا اور 3 مارچ کو خود ہائیکورٹ ملتان بینچ میں پیش ہو گیا تھا۔