باپ کو جگر دینے والی 20 سالہ بیٹی جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

رانی پور، والد کو جگر عطیہ کرنے والی 20 سالہ بیٹی انتقال کر گئی۔

سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر رانی پور کے علاقے گمبٹ میں واقع گمس اسپتال میں جگر کی پیوند کاری کے لیے 20 سالہ مقدس کا آپریشن کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

لواحقین کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے باعث مقدس کی جان چلی گئی۔

لواحقین کے مطابق حالت بگڑنے کے باوجود ڈاکٹرز مسلسل یقین دلاتے رہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، تاہم رات 2 بجے اچانک فون کر کے کہا گیا کہ بچی کو آ کر لے جائیں۔

خاندان والوں کا کہنا ہے کہ مقدس کی تدفین شجاع آباد میں کی گئی، جبکہ بیٹی کے انتقال کی خبر سن کر بیمار والد کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔

دوسری جانب، گمس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تفصیلات سے لاعلم ہوں، معاملے کی جانچ کے بعد جواب دے سکتا ہوں، جبکہ ہر 200 میں سے ایک کیس ایسا ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter