پشاور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کیجانب سے افغانستان میں وفد بھیجنے کی باتوں کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا۔
ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پشاور آئیں گے ، پختونخوا حکومت سنجیدہ نہیں،کے پی حکومت کئی ماہ سے 25 کلومیٹر روڈ نہیں کھول سکی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کا افغانستان میں وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو ہے، کیا پولیٹیکل فورسز یا پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا گیا؟
گورنر پختونخوا نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، ایک قیدی کو مرغے اور جِم کی سہولت ہے، باقی قیدیوں کو یہ سہولت نہیں، عمران خان کوافطاربھی مل رہا ہے سحری بھی ، اگر انہیں روزے کے درمیان میں بھی کچھ چاہیے تو وہ بھی مل سکتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کے ہدف کو مکمل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم کے امور کا جائزہ لیا ، جس میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت ، اپنا گھرپروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، جبکہ 9,661 مکانات زیر تعمیر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مارچ تک اس ہدف کو مکمل کرنے کی ہدایت دی اور فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لیے قرض فراہم کرنے کے امکانات پر غور کیا