ہفتہ, 15 مارچ , 2025

برفباری میں راستہ بھٹک جانیوالے2 غیر ملکی سیاح کو ریسکیو کرلیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بالاکوٹ، مانسہرہ کی تحصیل بالا کوٹ کے سری پایہ کے مقام پر برفباری میں راستہ بھٹک جانیوالے2غیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا بتانا ہےکہ سری پائے پراسکیٹنگ کرنیوالے2غیر ملکی سیاحوں کو دس گھنٹے بعد ریسکیو کیا گیا، سیاح کوہ مکڑا کی طرف نکل جانے کے بعد راستہ بھٹک گئے تھے۔

سکیورٹی پر موجود اہلکاروں کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ٹورزم پولیس کے ہمراہ رات گئے تک سرچ آپریشن کیا، دونوں غیر ملکی سیاحوں نے اندھیرے کی وجہ سے رات مکڑا بیس میں گزاری، دونوں غیر ملکی سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرکے شوگراں پہنچا دیا گیا۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق دونوں غیر ملکی سیاحوں کا تعلق فرانس سے ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے جبکہ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہونے پر 12 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter