ملک سے دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام ختم کرنا ہوگا، سلمان اکرم راجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہو گا۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماؤں کے میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ سیاست کررہے ہیں جو قائداعظم اور علامہ اقبال کی سیاست تھی، صوبائی دارلحکومت کراچی، جس نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں 22سیٹیں دیں، کراچی سے پی ٹی آئی کی 22سیٹیں چرائی گئیں، ہم سندھ اور کراچی کے حق کیلئے کھڑے ہیں۔

سلمان اکرم کا کہنا ہے کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں ،عوام کو آزادی دلانی ہے، اس وقت دھونس اور فریب کا نظام قائم ہے جس کو زمین بوس کرنا ہے، ہم قائداعظم کے مزار پر آئے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کوئی اورنہیں ، نہ ہوسکتا ہے۔

سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ آج مزارقائدسے اپنے اندر ایک نئی تحریک پیدا کریں گے جو پورے پاکستان میں پھیلے گی، آج جو صورتحال ہے وہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، ہم پوری صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کے ہر شہری کا گلا گھونٹا گیا ہے، ہمارا آئین آزادی اظہاررائے کا حق دیتا ہے، پیکا ایکٹ بدترین مثال ہے ایک بنیادی حق کو جرم بنادیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے خطوط میں دوٹوک کہا کہ آئین کے مطابق حدود میں رہا جائے، سابق وزیراعظم نے اپنے خطوط میں این آر او نہیں مانگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter