کراچی،رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماؤں کےساتھ میڈیا سے گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ آئین کو کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھ لیا گیا ہے، ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہےتو آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
لطیف کھوسہ کے مطابق قائداعظم نے کہا تھاکہ عوام ہی حکمران ہیں، ہمارے ہاں بے راہ روی آگئی ہے، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کے ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال مکمل ہوا ہے، پنجاب حکومت عوام کے توقعات پر پورا اتری ہے، مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ 180 سیٹیں جیتنے والا اڈیالہ جیل اور 17 سیٹیں جیتنے والا وزیراعظم ہے، اس سے پہلے ایسا ظلم نہیں ہوا۔