بلوچستان سینیٹ الیکشن کیلئے اسد قاسم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کوئٹہ ، بلوچستان سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گئی، الیکشن کےلئے صرف2 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سینیٹ کے جنرل الیکشن کے لئے اسد قاسم کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ، آج اسد قاسم کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا، جانچ پڑتال کے عمل کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

ریٹرنگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 فروری کو دائر کی جائیں گی، حتمی فہرست 28 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے یکم مارچ کی تاریخ مقرر ہے۔

ترجمان کے مطابق اسد بلوچ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہ لگنے اور کاغذات واپس نہ لینے کی صورت میں اسد قاسم بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے ، سینیٹ کی یہ جنرل نشست بی این پی کے قاسم رونجھو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابقہ وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایکس پر پابندی کو1 سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ1 سال کے دوران ایکس پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہذا اس پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس پر پابندی کو1 سال ہوگیا ہےتاہم اس دوران اس کے صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter