صدر آصف زرداری کل لاہور پہنچیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،صدر پاکستان آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

آصف علی زرداری مختلف سیاسی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسےریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زید بشیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم کی جانب سے ریٹیلرز کے وفد کا خیرمقدم کیا گیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،وزیرِ اعظم پاکستان نے متعلقہ حکام کو ریٹیلرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter