واشنگٹن، امریکی سینیٹ کی جانب سے نویں ایف بی آئی ڈائریکٹر کے طور پر بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل کی توثیق کر دی گئی۔
بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل کو 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے کامیابی کے بعد ڈیمو کریٹس کے شبہات کے باوجود ملک کی سب سے بڑی وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے سربراہ بن گئے ہیں۔
کیش پٹیل بھارتی نژاد امریکی ہیں اور ان کا پورا نام کشیپ پرمود ونود پٹیل ہے، سینیٹ سے ان کی توثیق کے بعد پٹیل ایف بی آئی کے نہ صرف پہلے بھارتی بلکہ پہلے ایشیائی نژاد ڈائریکٹر بن گئے ہیں، ان کا تعلق نیویارک سے ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے کیش پٹیل کی نامزدگی کے وقت کہاگیا تھا کہ وہ ایک شاندار وکیل اور تفتیش کار ہیں جنہوں نے اپنا کیریئر بدعنوانیوں کو بے نقاب کرنے اور امریکی عوام کا تحفظ کرنے میں گزارا ہے۔
کیش پٹیل کی جانب سے اپنے کیریئر کا آغاز نیویارک سے بطور اٹارنی کیا گیا تھا اور کئی پیچیدہ کیسز کی پیروی کی، پٹیل ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور امریکی وزیر دفاع کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں، وہ خفیہ معلومات جمع کرنے کے ایف بی آئی کےاختیارات کو محدود کرنے کے حامی رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے حماس پر اسرائیلی مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا الزام لگا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز واپس کی گئی 4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔