ہفتہ, 15 مارچ , 2025

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، عالیہ حمزہ کا الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کر دیا۔

لاہور،عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پررہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

عالیہ حمزہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے حلقہ میں دھاندلی کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل تبدیل کیا جائے، میرے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت حاضر سروس جج کے ٹریبونل میں بھیجی جائے۔

عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرزکے باوجود جج صاحب حمزہ شہباز کے وکیل اور آر او سے الیکشن نتائج مانگنے کو تیار نہیں، میں اپنے حلقے کے عوام کا حق لے کر رہوں گی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پرپابندی حکومت کے ہوش وحواس کھونے کاواضح ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نےحکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، ملاقاتوں پرپابندی کامقصد عمران خان پردباؤ ڈال کرڈیل کیلئےمجبور کرنا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter