ہفتہ, 15 مارچ , 2025

عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے ، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پرپابندی حکومت کے ہوش وحواس کھونے کاواضح ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نےحکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، ملاقاتوں پرپابندی کامقصد عمران خان پردباؤ ڈال کرڈیل کیلئےمجبور کرنا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق پامال کررہی ہےبلکہ توہینِ عدالت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے، ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پرختم کی جائے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پرو پیگنڈا مہم چلاتے ہیں۔

وزیراطلاعات عظمی بخاری کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ خط ملنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی، جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں،تحریک انصاف کے 50 لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ جو جماعت سمندر پار پاکستانیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتی ہے، ا ن کی کال کو سمندر پار پاکستانیوں نے مسترد کیا، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نوازشریف پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے۔

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter