پشاور،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کےگراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ارباب اسٹیڈیم تاحال مکمل نہیں ہوا، حکومت نوجوانوں کےلیےکھیلوں کے میدان بنائے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نےمختصرعرصےمیں کراچی اورلاہورسٹیڈیمزکی تعمیرنوکی، صوبےمیں کھیلوں کےمیدان آباد کرنا چاہتےہیں، خیبرپختونخوا میں کرکٹ کےگراؤنڈ نہ ہونا افسوس ناک ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ملک کا نام روشن ہوگا، چترال میں کھیلوں کےمیدان آباد کریں گے، آج ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن(ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا۔
خیبر پختونخوا کےعلاقے مردان میں کیپٹن(ر)محمد صفدرکا ورکرزکنونشن سےخطاب کے دوران کہنا تھا کہ مردان کےمشران نے پاکستان کےلیےقائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، مسلم لیگ کے کارکن ہر دورمیں استقامت کےساتھ کھڑے رہے۔