مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا، کیپٹن صفدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مردان،رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن(ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا۔

خیبر پختونخوا کےعلاقے مردان میں کیپٹن(ر)محمد صفدرکا ورکرزکنونشن سےخطاب کے دوران کہنا تھا کہ مردان کےمشران نے پاکستان کےلیےقائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، مسلم لیگ کے کارکن ہر دورمیں استقامت کےساتھ کھڑے رہے۔

کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں تنظیم سازی کریں گے، مسلم لیگ(ن)کا ہرکارکن نوازشریف کا فخرہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سےعوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا، ایک ٹولےنےصوبےکوکرپشن کا گڑھ بنادیا ہے، توشہ خانہ میں لوٹ مارکرنےوالےخیبرپختونخوا بھی لوٹ کرکھاگئے، بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نےملک کوبہت نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب سینئر رہنماپیپلز پارٹی منظور وسان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا رواں سال پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی رہنما ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں، اس سے بھی زیادہ ان کے اختلافات بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے امکانات نہیں ہوں گے تو یہ آپس میں لڑیں گے

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter