سربراہ مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ق لیگ کیجانب سے جاری اعلامیے میں یہ بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل اور وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ ملک ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں، کمیٹی سیاسی و سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی معاشی و سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔
پولٹیکل کمیٹی ملک میں نیشنل ڈائیلاگ کیلئے سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرےگی اور حکومت و اپوزیشن جماعتوں کوبھی نیشنل ایشوزپر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرے گی۔
علاوہ ازیں کمیٹی بلوچستان میں احساس محرومی کےخاتمےکیلئے تجاویز بھی مرتب کرے گی، پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں پبلک سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی کردار ادا کرےگی۔