فاروق ستار کی پریس کانفرنس زہریلی سوچ کامربہ ہے ، سندھ حکومت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،سندھ حکومت کی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس کو زہریلی سوچ کا مربہ قرار دے دیاگیا۔

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نےکہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی آج کی کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کر چکے ہیں، ایم کیو ایم کی تعصب، نفرت اور بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے ہیں، اب یہ چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی، جو لوگ عوام کے حقوق کے نام پر کراچی کو یرغمال بناتے رہے اب وہ لوگ دوبارہ کراچی کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ انہیں شرم آنی چاہیے، ڈاکٹر فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کراچی کے لیے سوائے تباہی اور لسانی سیاست کے کیا کیا؟

سعدیہ جاوید نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن نہیں چاہتی، کراچی کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کی خدمت پر مبنی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست لاشوں، خوف اور دھمکیوں پر کھڑی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے بوری بند لاشوں، بھتہ خوری اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں، کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے۔

 

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter