کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے ، کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا ،جس میں کہا گیا کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں 4 شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے۔

خط کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے صبح 7 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

گورنر سندھ نے خط میں مزید لکھا کہ اُمید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔

پولیس کےجاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter