بس، ٹرک اور کار کےمابین تصادم ، 6 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ملتان ،مسافر بس، ٹرک اور کار کےمابین تصادم میں 6 افراد جان کی بازی ہار ہو گئے۔

ملتان میں مسافر بس، ٹرک اور کار کے آپس میں ٹکرانے کا انتہائی افسوناک واقعہ کڈنی سینٹر کے قریب پیش آیا۔

مسافر بس، ٹرک اور کار اپنی منزل کی جانب گامزن تھیں کہ آپس میں ٹکرا گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چنگ چی اور لوڈر رکشہ چلانے والے ہو جائیں تیار،اب موٹرسائیکل رکشہ یا لوڈر رکشہ چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ لوڈر رکشہ اور چنگ چی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter