آج ملک کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں عمران خان کا کردارہے ، بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

میونخ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملک کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں عمران خان کا کردارہے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں گفتگو کے دوران چیئر پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فرانس میں اے آئی کانفرنس ہوئی جہاں دنیانے ٹیکنالوجی پر بات کی، پاکستان کہاں تھا؟ ہم اپنے نوجوانوں کوڈیجیٹل دور کے لیے تیار نہیں کررہے ہیں، مقاصد کےحصول کے لیے سیاسی ومعاشی استحکام ودیگرمسائل پرغورکی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کابل میں نئی حکومت کےبعدسے ماحول تبدیل ہوا اور دہشتگردی کے واقعات بڑھے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہمیں اتفاق رائے پیداکرنےکی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کاموقف ہمیشہ یہ رہا کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کرکام کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ آج ملک کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں عمر ان خان کا کردارہے، ان سے جمہوری کردارکی امید نہیں،عمران خان کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فواد چودھری اورشعیب شاہین میں لڑائی نامناسب تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل چودھری نے کہا کہ فیصل چودھری سلمان اکرم راجہ اور شیرافضل مروت کی لڑائی پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔

 

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter