اسلام آباد،رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فواد چودھری اورشعیب شاہین میں لڑائی نامناسب تھی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل چودھری نے کہا کہ فیصل چودھری سلمان اکرم راجہ اور شیرافضل مروت کی لڑائی پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چودھری اورشعیب شاہین میں لڑائی نامناسب تھی،نہیں ہونی چاہیے تھی۔
رہنما تحریک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نےرمضان کے بعد بھرپور احتجاج کرنا ہے، ہماری سمت سیاسی سفر کی ہے، اب ہم اپوزیشن سے مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے، ہم مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کریں گے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فوکس اپنی رہائی اور مقدمات نہیں ہیں، ہم اپنی تحریک میں وکلا کو شامل کرنا چاہیے ہیں، ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ سے توقع ہے کہ وہ غیرجانبداررہیں گے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناقابل قبول ہے، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ریاست مانتی ہے، یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں ناجائز اور غیر قانونی آباد کیا گیا، غیر قانونی اقدام پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا۔