حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو قوم نشان عبرت بنا دے گی ، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناقابل قبول ہے، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ریاست مانتی ہے، یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں ناجائز اور غیر قانونی آباد کیا گیا، غیر قانونی اقدام پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حماس نے الیکشن جیتا ہے، واشنگٹن کو وہ جمہوریت پسند نہیں ، اسرائیل دہشت گردی کر رہا ہے اس کا جواب حماس دے رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کشمیر پر واضح اور ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے، فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات ہوں گے، دنیا بھر سے آنے والے مہمانان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ فواد چودھری اورشعیب شاہین میں لڑائی نامناسب تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ فیصل چودھری سلمان اکرم راجہ اور شیرافضل مروت کی لڑائی پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔

فواد چودھری اورشعیب شاہین میں لڑائی نامناسب تھی،نہیں ہونی چاہیے تھی۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter