سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں7خوارج جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی،خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں7خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ 8اور9 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی کئے گئے۔

اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دوسری کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کوحراست میں لے لیا گیا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار نے گداگر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے سے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کوبھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter