گرفتار پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور کارکنان رہا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ملتان،جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے پل چٹھہ سے زیر حراست پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9 افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

واضح رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ان افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سے جب میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter