8 فروری 2024 کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی ، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔

مردان میں گفتگو کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے پہلے جلسے کے بعد پارٹی میں سزا و جزا کا عمل لانے کا اعلان کر دیا گیا۔

جنید اکبر نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے محنت کرنے اور نہ کرنے والوں کی اب نشاندہی ہوگی۔

کل ہونے والے صوابی جلسے میں کون کتنے ورکرز لے کر آیا؟ صوبائی صدر نے اس متعلق رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ تمام ضلعی اور تحصیل کے صدور 3 دن کے اندر رپورٹ جمع کریں، رپورٹ کو نہ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجا جائے گا بلکہ اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter