جماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کے حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا ، پی ٹی آئی کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں ، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیکا آرڈیننس پر مشاورت کرنی چاہیے تھی ، پیکا ایکٹ پر ہم صحافی بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کرینگے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں ، اسرائیل غزہ میں شکست کھا چکا ہے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا۔

کُرم میں قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جرگہ ہوا جس میں لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter