متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ 2 ارب ڈالر رول اوور کرنےکا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اتوار کو رحیم یارخان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات مفید رہی اور سرمایہ کاری سے متعلق بھی بات ہوئی، متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ 2 ارب ڈالررول اوور کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی ترقی نہیں کرسکتے، بجلی کی قیمت کم کرنے کے 2، 3 آپشنز ہیں، رواں ہفتے ایک اور میٹنگ کرکے آپشنز کو آگے لے کر بڑھیں گے، آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا پڑے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سمیڈا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، سمیڈا کا بورڈ تک نہیں تھا اس کا بورڈ مکمل کیا، 15جنوری کو سمیڈا سے متعلق ایک اور میٹنگ کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکسٹائل روایتی برآمدات کا ایک بہت بڑا سورس ہے، ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کے لیے ہمارا روایتی ذریعہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرم میں امن معاہدے کے بعد ایک واقعہ ہوا اور قافلے پر حملے میں ڈی سی زخمی ہوئے، امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ ایک مذموم حرکت ہے۔