کوئٹہ ، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بند کی گئی موبائل اور انٹرنیٹ سروس کھول دی گئی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی جانب سے اتوار کی شب 11 بجے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔
کوئٹہ میں گزشتہ روز موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے جہاں سرکاری امور متاثر ہوئے وہاں عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے 20 گھنٹے بعد کوئٹہ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے، چاہتے ہیں ملک آئین کے مطابق چلے۔
آغا سراج درانی نے کہا کہ جو متعلقہ جج تھیں، وہ ریٹائرڈ ہو چکی ہیں، ہماری درخواست پر فیصلہ نہیں ہوسکا، جو نئے جج آئیں گے وہ فیصلہ کریں گے۔