88
لاہور، احتساب عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر دائر نیب ریفرنس پر سماعت کی ۔
جس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی پیشی کے لیے عدالت پہنچے اور عدالتی عملے نے ان کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی۔
عدالت کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
لاہور کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی مزید بہتراورچیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈی سی کُرم پر حملہ انتظامی نااہلی نہیں ، یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔