وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے ، آغا سراج درانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے، چاہتے ہیں ملک آئین کے مطابق چلے۔

احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران آغا سراج درانی نے کہا کہ جو متعلقہ جج تھیں، وہ ریٹائرڈ ہو چکی ہیں، ہماری درخواست پر فیصلہ نہیں ہوسکا، جو نئے جج آئیں گے وہ فیصلہ کریں گے۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ 30 برسوں سے میڈیا ٹرائل چل رہا ہے، ہر بار مقدمات میں باعزت بری ہوئے ہیں، ہم ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
پیپلز پارٹی مزاحمت کرتی ہے جس کے باعث ہمارے خلاف مقدمات درج ہوتے ہیں، پارٹی قیادت نے یہی سکھایا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں۔

آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے، دریائے سندھ نے نئی نہروں کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں، سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ایک ایک سندھی باہر آئے گا، چاہتے ہیں ملک آئین کے مطابق چلے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی مزید بہتراورچیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈی سی کُرم پر حملہ انتظامی نااہلی نہیں ہے، یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔