صوبے میں سکیورٹی مزید بہتر اور چیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں ، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی مزید بہتراورچیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈی سی کُرم پر حملہ انتظامی نااہلی نہیں ہے، یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ فیصلہ کیا ہےکہ امداد لیکر جانے والا قافلہ ابھی روانہ نہیں کیا جائے گا، جیسےسکیورٹی ادارے کلیئرنس دیں گے پھرقافلہ روانہ ہو گا، سکیورٹی کو مزید بہتر اور چیک پوسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے میں پولیس اہلکاروں کوبھی بھرتی کیا جارہا ہے، نوجوانوں کو پولیس میں نوکری دیں گے۔

دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے۔

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلےحکومت پرمذاکرات نہ کرنےپرتنقید ہورہی تھی، ہم تو2018سےمذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔