بلوچستان کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

لیویز حکام کا بتانا ہے کہ موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقےاحمد زئی سوئی کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

بے قابو آگ نے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر لگے زیتوں پلوس اور دیگر نایاب درخت اور خشک گھاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لیویز حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جمعداد مندوخیل نے لیویز کی ٹیم کو جنگلا ت کی طرف روانہ کردیا۔

حکام کے مطابق لیویز اور مقامی لوگ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

frontpage hit counter