عمران خان کی فوری رہائی پر عمل درآمد ممکن نہیں ، اعجاز الحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،سربراہ مسلم لیگ’ضیا‘اعجازالحق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی پر عمل درآمد ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران اعجازالحق نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار تحریک انصاف پر ہے، پی ٹی آئی کےمطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنانے میں حرج نہیں۔

اعجاز الحق نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی فوری رہائی پر عملدرآمد ممکن نہیں، تحریک انصاف کےکیسزعدالتوں میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں کر سکتے، مذاکرات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے ہو رہےہیں۔

اعجازالحق نے کہا کہ 24نومبر سے پہلے کچھ لوگوں نے عمران خان سےخفیہ ملاقاتیں کیں،اب مذاکرات پرکافی پیشرفت ہوچکی تھی ماضی میں اگر تحریک انصاف بات مان لیتی توآج حالات مختلف ہوتے۔

ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ بھٹو کیس کا ریفرنس دوبارہ لا کرعدلیہ نے اپنا وقارمجروح کیا، رجیم چینج کےفوری بعد انتخابات ہوجاتےتویہی حکومت بنتی۔

دوسری جانب و زیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جموں و کشمیرکے عوام کے یوم حق خود ارادیت پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 5 جنوری، کشمیریوں کے یومِ حق خود ارادیت کے طور پر منایا جاتا ہے، 1949میں آج کے دن اقوام متحدہ کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان نےتاریخی قرارداد منظور کی۔