ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقا ر علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

بانی پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں آنکھ کھولی۔

ذوالفقار علی بھٹو سال 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ انہیں ملک کے پہلے منتخب وزيراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

بانی پیپلزپارٹی نے پاکستان کو متفقہ آئین، عام آدمی کو شناختی کارڈ اور ووٹ کا حق دیا۔

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے اور پاکستان میں پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کرانے کا اعزاز بھی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل ہے۔