گھریلو تنازع پر بیٹے نے بیوی کیساتھ مل کر بوڑھی ماں کو سرد رات میں گھر سے نکال دیا۔
ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود میں کچراگھر سے باہر پھینکنے سے متعلق جھگڑے کی صورت میں سفاک بیٹے نے بیوی کیساتھ مل کر مبینہ طورپر والدہ کو سخت سردی میں گھر سے نکال دیا۔
ٹنڈویوسف تھانے کی حدود گجراتی پاڑہ میں گزشتہ شب گھریلو تنازع کی بناپر 65 سالہ کلثوم قاضی کو اسکے بڑے بیٹے محمدعلی قاضی نے بیوی کیساتھ مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بناکر سخت سردی میں گھر سے باہر نکال دیا جسکی وجہ سے خاتون گھرکے دروازے کے باہر بیٹھی رہیں اورسردی سے ٹھٹھر کر جان کی بازی ہار گئیں ۔
متوفی خاتون کے جھوٹے بیٹے سجاد قاضی نے اپنے بیان میں کہا کہ کچرا گھر سے باہر پھینکنے سے متعلق جھگڑے پر بڑے بھائی نے مجھے اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں سے حملہ کیا اورگھرسے باہر نکال دیا جس کی وجہ سے سخت سردی سے والدہ فوت ہوگئیں۔
معمر خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔