21
حکومت نے کراچی شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کراچی،روشنیوں کے شہر میں عوام کو سہولت کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
نادرا میگا سینٹر فائیو سٹارچورنگی اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی(سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
حکومت نے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کیلئے کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پر نادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت سمیت ملک بھر کے 11 کے قریب نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہے۔