اسلام آباد، رہنمامسلم لیگ(ن)حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا، میں نے 35سال سیاست کی ہے، ملک کی 76سالہ تاریخ میں وہ نہیں ہوا جو پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں کیا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جی ایچ کیو پرحملہ کیا گیا، شہدا کے مجسموں کو آگ لگائی گئی، اس لیے میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہوں ۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ2017میں پٹرول،مہنگائی اورسرمایہ کاری نہیں تھی؟ 2017 میں ملک میں استحکام تھا، یہ کس چیز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں ضرورت ہو لیویز علاقے کو پولیس علاقے میں تبدیل کریں۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچ ہے کہ صوبے میں ایک ہی فورس ہونی چاہیے، حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ لیویز کو مکمل ختم کیا جائے۔