جہاں ضرورت ہو لیویز علاقے کو پولیس علاقے میں تبدیل کریں ، سرفراز بگٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں ضرورت ہو لیویز علاقے کو پولیس علاقے میں تبدیل کریں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچ ہے کہ صوبے میں ایک ہی فورس ہونی چاہیے، حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ لیویز کو مکمل ختم کیا جائے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کو نہ پولیس اور نہ لیویز روک سکتی ہے، یہ دونوں فورسز عام جرائم کے لیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنائی جائے جو لیویز ریفارمز پرکام کرے، لیویز میں اصلاحات لاکر اسے ایک اچھی فورس میں تبدیل کیا جائے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں سرکاری طور پر یوم حق خود ارادیت آج منایا جائے گا۔

آزاد کشمیر میں سرکاری طور پر یوم حق خود ارادیت آج منایا جائے گا،مظفر آباد کے آزادی چوک میں یوم حق خود ارادیت پر جلسہ منعقد ہوگا۔