حکومت کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد ، حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، طلال چوہدری کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مشیر لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں وزراء اور مشیر کی پیر کے روز حلف برداری ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان ہم سے ملنا چاہیں گے تو اس حوالے سے ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ملاقات کے لیے انہیں کوئی باضابطہ پیغام نہیں ملا اور اگر بانی پی ٹی آئی ملنا چاہیں گے تو بھی ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter