اگر عمران خان ملنا چاہیں گے تو ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان ہم سے ملنا چاہیں گے تو اس حوالے سے ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ملاقات کے لیے انہیں کوئی باضابطہ پیغام نہیں ملا اور اگر بانی پی ٹی آئی ملنا چاہیں گے تو بھی ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوگئے مگر جے یو آئی نے استعمال ہونے سے انکار کیا۔
مولانا کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم میں ہماری جماعت نے شخصیت کے بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا، مدارس کی رجسٹریشن پر طے شدہ معاملات کو خواہ مخواہ چھیڑا گیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا خیبر پختونخوا میں حکومت کی کہیں رِٹ نظر نہیں آرہی، ڈی آئی خان، بنوں اور ٹانک عملاً دہشت گروں کے حوالے ہیں جبکہ ٹانک سے عدالتیں اور سرکاری دفاتر بھی ڈی آئی خان منتقل ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے علاقےرتودیرو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مسلم لیگ (ن) سمجھتی ہے کہ ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے۔

ن لیگ یہ بھی سمجھتی ہے کہ وہ یکطرفہ فیصلے کر سکتے ہیں، تاہم ان کا یہ موقف غلط ہے کیونکہ پارلیمانی نظام میں حکومت کا مینڈیٹ اجتماعی فیصلوں کا متقاضی ہوتا ہے۔

frontpage hit counter