نائب صدر مسلم لیگ ن رانا احسان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن سندھ رانا احسان کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی گئی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سعید غنی، وقار مہدی اور سلمان مراد نے پریس کانفرنس کی، جس میں سعید غنی نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ رانا احسان کے باقی عہدیدار اس تقریب میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

پریس کانفرنس میں رانا احسان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مختلف عہدوں پر رہا ہوں، شہر میں دہشتگردی تھی تو میرے بھائی کو شہید کیا گیا، طویل عرصے بعد میں نے نظریے کو بدلا جس کی وجہ پیپلز پارٹی ہے۔

رانا غلام کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کارکنان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں عمران خان کی رہائی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مذاکرات کے لیے پہلے آپ کو ٹی او آر طے کرنےہیں، ایجنڈا سیٹ کرناہے، اس بعد بات آگے چل سکتی ہے۔

frontpage hit counter