اسلام آباد،جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کانہ پیغام ہے نہ ایسی کوئی بات اب تک زیر غور ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر ملاقات کا کوئی پیغام آیا تو سوچ سمجھ کر اور فائدہ نقصان دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ ملاقات کرنی بھی ہے یا نہیں۔
دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ن لیگ سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم کمیٹی کمیٹی ہی کھیلتے رہےاور ہم پر میڈیا میں تنقید ہوتی ہے کہ یہ چھوڑ دیں وہ چھوڑ دیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ساتھ نہ دیتی تو 3 ماہ بعد پھر انتخاب ہونا تھا، پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن سے اتحاد کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد محبت اور شوق کا نہیں بلکہ مجبوری کا تھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی جو باہر سے ہے وہی اندر سے بھی ہے۔