لاہور اور راولپنڈی میں کل 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور اور راولپنڈی میں کل 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا ہے۔

لاہور،سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ضلع لاہور اور راولپنڈی میں کل 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور میں کل 16 دسمبر کو تمام سکولز اور کالجز بند رہیں گے جبکہ یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرراولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے بھی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیاگیا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔