پیپلزپارٹی کابینہ کا نہ پہلے حصہ تھی اور نہ بنے گی ، یوسف رضا گیلانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

چیئرمین سینیٹ اور رہنماپیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہو گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو بعض چیزوں کے حوالے سے تحفظات تھے جس پر مذاکرات جاری ہیں، کوئی حتمی بات ہو گی تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے حکومت کا جو تحریری معاہدہ ہوا اس پر عمل کیا جائے، تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مہذب دنیا میں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جب بلایا جائے گا تو نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی پرامن احتجاج کی کال دی ہی نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چند الزامات لگائے ہیں، جبکہ ان کا احتجاج اور دھرنوں کے سوا کوئی کام نہیں، 26 نومبرکو انتشار اور لاشوں کی سیاست کی گئی۔

frontpage hit counter