معروف یوٹیوبررجب بٹ شادی کے 48 گھنٹے بعد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

غیر قانونی شیر کے بچے کا تحفہ لینے پر ممتاز یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شادی کی تقریب میں غیر قانونی شیر کے بچے کا تحفہ لینے پر محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران رجب بٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

دورانِ تلاشی ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، رجب بٹ کو قانونی کارروائی کے لیے حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق غیر قانونی طور پر جنگلی حیات کو رکھنا جرم ہے اور شیر کا بچہ تحفے میں لینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔