پی ٹی آئی نے کبھی پرامن احتجاج کی کال دی ہی نہیں، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی پرامن احتجاج کی کال دی ہی نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چند الزامات لگائے ہیں، جبکہ ان کا احتجاج اور دھرنوں کے سوا کوئی کام نہیں، 26 نومبرکو انتشار اور لاشوں کی سیاست کی گئی۔

عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے عالمی میڈیا کو جھوٹ پر مبنی بریفنگ دی جا رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ اگلی کال پرامن نہیں ہو گی جبکہ تحریک انصاف نے کبھی پرامن احتجاج کی کال دی ہی نہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں اور یہ کچھ نہیں کرسکتے بلکہ صرف بڑھکیں مارسکتے ہیں، دھمکیاں دینے کا سلسلہ 2014 سے عمران خان نے شروع کیا تھا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ خود یہ فرار ہوجاتے ہیں اور ان کے کارکنان گرفتار ہو جاتے ہیں، انہوں نے 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے لوگوں کو استعمال کیا اور انہوں نے جو 9 مئی کو کیا وہ لوگوں کو بھولنے نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے کارکنان نے ان پر پتھراؤ کیا اور ان کے گارڈز نے فائرنگ کی، جو آپ کے گارڈز نے فائرنگ کی اس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔