اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیاگیا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک جرم ہے جس کے باعث کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی اسمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسےفعل کو نہ دہرائیں، ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
دوسری جانب مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی)سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا ، بہت زیادتی کی گئی۔
ایمل ولی خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت میں اورسابق وزیراعظم عمران خان میں کوئی فرق نہیں ۔