یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو یونان کےجنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے میں 5 افرادجان سےچلے گئے، 40 افراد لاپتا ہیں جبکہ 39 کوریسکیو کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے ،کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے غیرقانونی طور پر یورپ جانیوالے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیاگیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، مافیاکئی گھر اجاڑ چکا، انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے۔