چند دن پہلے پی ٹی آئی کے صرف اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات حلال تھے ، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہے مگر عمران خان دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اُن کی گارنٹی کون دیگا؟

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے ان کی تعداد 12 سے 278 بتائی جاتی ہے لیکن رہنما کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رینجرز اورپولیس کی شہادتوں کا اعتراف درکنار ذکر بھی نہیں ہوتا ، یہ دوغلا پن اوردوہرا معیار پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہنا کہ ان کے مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے اور حکومت کے ساتھ حرام تھے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کیلئے بہت ساری اچھی خبریں ہیں ، وزیراعلیٰ پختونخوا کے دورے میں3،2 چیزیں اہم تھیں ، اسموگ سے ہم سب لڑ رہے ہیں، اسموگ سے صوبائی دارلحکومت لاہور، پشاور، کراچی سمیت پورا پاکستان متاثر ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اسموگ کے حل کیلئے چائنہ کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کوڑے سے کس طرح بجلی بنائی جا سکتی ہے، کیسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ، مریم نواز شریف نے یہ بھی دیکھا، سولر پروگرام کو آگے لے جانے کیلئے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے بات چیت ہوگی۔

frontpage hit counter