سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان جس صورتحال سے گزر رہا ہے ، سب کو ملکر چلنا پڑے گا، نیشنل کاز کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال کےساتھ پریس کانفرنس کے دوران فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کو تمام سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہو گا، عمران خان کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دھرنے اور لوگوں کے کیساتھ ناانصافی اب ملک برداشت نہیں کر سکتا، جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے ، ملک آگے نہیں چل سکے گا، مولانا کے جائز مطالبات پورے کیے جانے چاہیے ۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ کہ عمرا ن خان کی اہلیہ اور ان کے حواری مولا جٹ کی سیاست کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مولا جٹ کی سیاست زیادہ دن نہیں چلے گی،تحریک انصاف کیساتھ اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جان پر سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خا ن کیساتھ اگر کوئی مخلص ہے تو وہ ان کی بہنیں ہیں۔
اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میں صحیح اور دوسرا غلط ہے ، ملک میں اس وقت عدم استحکام ہے۔