گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف مس کالیں دے رہے ہیں، ابھی5سال تک ان کی کالیں نہیں ملنے والی ہیں۔
لندن میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ تحریک انصاف والے گول گول گھوم کرواپس وہیں جائیں گے جہاں سے آئے تھے، یہ سیاسی، جذباتی اور آخری اوور کا گیم ہے،اس کےبعداوورختم ہوجائےگا، ان کی باتوں سےمایوسی ظاہر ہوتی ہے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کو ان کی اپنی پارٹی نے بھی اون نہیں کیا اگر عمران خان نے بشریٰ بی بی سے ایسی کوئی بات کی ہے تو حلف توڑا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اگر کچھ ہوا بھی تھا تو عمران خان نے بطور وزیراعظم راز افشا نہ کرنے کا حلف اٹھایا ہے، اگر تحریک انصا ف نے بشریٰ بی بی سے ایسی کوئی بات کی ہے تو حلف توڑا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر یہ سب بہت سی باتوں کو جوڑ رہے ہیں تو یہ ملکی خودمختاری و سالمیت کے خلاف ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام کیلئے کوششیں کر رہا ہے، دوست ممالک ساتھ ہیں، تحریک انصاف والے جو بھی کریں گے وہ نہ دوست ممالک کو پسند آئے گا نہ ہی پاکستانی عوام کو پسند آئے گا۔