وزیراعلیٰ مریم نواز کا نادار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے جنوبی پنجاب میں 11ہزار نادار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 اضلاع کی دیہی خواتین لائیو اسٹاک پراجیکٹ کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں،دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسیں پال کر روزگار کمائیں گی،اچھی نسل کی گائے اور بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار کو مزید بڑھائیں گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں ،تیزترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کو لائیوا سٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے،لائیو اسٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے اہداف پورے کیے جاسکیں گے ۔

Free website traffic